ETV Bharat / city

ریلوے پولیس نے گانجہ کے ساتھ ایک سمگلر کو گرفتار کیا ہے - ریاض انصاری

گیا ریل پولیس فورس کے گشتی دستہ نے 22 کلوگانجہ کے ساتھ ریاض انصاری کو گرفتار کیا ہے جو آندھرا پردیش سے گانجہ کی ڈلیوری لیکر دوٹرین بدل کر گیا جنکشن پہنچا تھا۔

ریلوے پولیس نے گانجہ کے ساتھ ایک سمگلر کو گرفتار کیا ہے

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 2:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا ریلوے جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر سات پر واقع بیت الخلا کے پاس سے آر پی ایف نے ایک نوجوان کو گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

ریلوے پولیس نے گانجہ کے ساتھ ایک سمگلر کو گرفتار کیا ہے

واضح رہے کہ گرفتار نوجوان کے پاس سے گانجہ کی 22 پیکٹز برآمد ہوئی ہیں تاہم برآمد گانجہ کی قیمت ایک لاکھ 76 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

آرپی ایف انسپکٹر سمیع انور صدیقی نے بتایا کہ ہولی تہوار کو لیکر گیا سٹیشن پر خصوصی جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سٹیشن پر آرپی ایف کی ٹیم گشت کررہی تھی تبھی پلیٹ فارم نمبر سات پر ایک مشتبہ نوجوان پر ٹیم کی نظر پڑی۔

پولیس نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ گھبراہٹ میں بھاگنے کی کوشش کرنے لگا اسی وقت آرپی ایف کی ٹیم نے نوجوان کو پکڑ کر اس کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں گانجہ کے پیکٹز برآمد ہوئے۔

نوجوان کی پہچان اورنگ آباد ضلع کے کوٹمبا دیوکنٹ کے رہنے والا ریاض انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔

فی الحال ریاض اور اس کا کنبہ دلی اوکھلا جامعہ نگر تھانہ کے فرینڈ کالونی میں مقیم ہے۔

انسپکٹر سمیع انور صدیقی نے بتایا کہ ریاض نے پوچھ گچھ میں بتایا ہے کہ وہ آندھرا پردیش کے انوارم گاؤں سے سریش نامی شخص سے گانجہ خرید کر دہلی لے جارہا تھا۔

آندھرا پردیش سے وہ رانچی پہنچا اور پھر وہاں سے وہ ہٹیہ پٹنہ ٹرین سے گیا پہنچا اور پھر وہاں سے شام کی بس سے دلی جانے والا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ریاض کے پاس سے اس کا موبائل فون برآمد نہیں ہوا ہے، تاہم اس نے آرپی ایف کی ٹیم کو دیکھ کر موبائل فون کو پھینک دیا جس کی وجہ سے زیادہ ڈیٹیلز ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

دراصل ہولی کے پیش نظر گیا سٹیشن پر شراب کی سمگلرنگ کو روکنے کے لیے خصوصی جانچ مہم چلائی جارہی ہے، اسی لیے آئے دن گانجہ اور شراب کی برآمدگی ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.