ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور بلاک ترقیاتی دفتر پر بدھ کے روز ضلع پریشد رکن و ضلع پلاننگ کمیٹی کے ممبر رام کمار جھا ببلو کی قیادت میں ایک روزہ دھرنا دیا گیا.
اس دھرنا کا موضوع تھا 'بینی پور تحصیل کو مکمل طور پر سیلاب متاثرہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ'، اس دھرنا میں عام لوگوں کے علاوہ پنچایتی نمائندے بھی شامل تھے.
مزید پڑھیں:
مظفرپور:سیلاب کے دوران شادی
ان دھرنا دینے والوں نے تحصیل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے بینی پور تحصیل کو مکمل طور پر سیلاب متاثرہ علاقہ قرار دینے مطالبہ کیا، اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع پریشد رکن رام کمار جھا ببلو نے کہا کہ' میں نے بحیثیت نمائندہ تحصیل انتظامیہ کو میمورنڈم بھی دیا سیلابی صورتحال پر جائزہ لے کر ضلع انتظامیہ کو رپورٹ کرنے کو کہا' لیکن بلاک انتظامیہ نے ہمارے میمورنڈم پر کوئی غور فکر نہیں کیا البتہ سیلابی نقصان کو نظر انداز کر رپورٹ دیا، جبکہ سیلاب متاثرین اب بھی امید لگائے ہوئے ہیں اور بلاک انتظامیہ منھ پھیر کر بیٹھی ہے۔