ETV Bharat / city

ارریہ: ”ناگرک ادھیکار منچ نے ٹھانا ہے، لوگوں کو جگانا ہے”

ملک کے اقلیتوں کے مسائل اور اس کے حل کے لئے ارریہ کے فاربس گنج سب ڈویژن میں بہار کی فعال تنظیم 'ناگرک ادھیکار' منچ فاربس گنج کے زیر اہتمام ہوٹل گرین پلازہ کے کانفرنس ہال میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ناگرک ادھیکار منچ کے زیر اہتمام پروگرام
ناگرک ادھیکار منچ کے زیر اہتمام پروگرامناگرک ادھیکار منچ کے زیر اہتمام پروگرام
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 8:40 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 10:50 PM IST

کانفرنس کی صدارت تنظیم کے صدر شاں جہاں شاد نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سی اے اے، این آر سی کی مخالفت میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے والے انڈین پولیس سروس کے سینئر افسر عبد الرحمن شریک ہوئے، مہمان اعزازی کے طور پر روزنامہ انقلاب بہار کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر و معروف صحافی احمد جاوید نے شرکت کی، کانفرنس میں شہر کے معزز دانشوران و سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

ناگرک ادھیکار منچ کے زیر اہتمام پروگرام
پروگرام سے صحافی عابد انور، رضوان الحق، عبد الجبار ندوی، مفتی انصار قاسمی، مولانا عبد الرشید قاسمی وغیرہ نے خطاب میں کہا کہ' قوت فکر و عمل پہلے فنا ہوتی ہے، پھر کسی قوم پہ زوال آتا ہے، اقلیت کے مسائل کا حل عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے، تعلیمی پچھڑاپن کا المیہ ہے کہ آج ہمارے بچے آگے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔

مہمان خصوصی آئی پی ایس عبد الرحمن نے کہا کہ' رنگ ناتھ مشرا نے کہا تھا کہ' مسلمانوں کے حالات سماجی اور اقتصادی اعتبار سے بہت خراب ہیں، آج ایک پارٹی کی جانب سے ملک میں کمیونل ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، مسلمانوں کو دوسرا شہری بنا کر پیش کرنے کی حکومت عملی طور پر کام کر رہی ہے جسکی ہر حال میں مخالفت کرنی چاہیے۔

روزنامہ انقلاب کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر احمد جاوید نے کہا کہ' ملک یا ریاست میں اقلیتوں کے ساتھ جو سوتیلا سلوک ہو رہا ہے وہ مرکزی و ریاستی حکومت کی ناکامی ہے، یہاں ہر شہری کی محافظ حکومت ہے مگر گزشتہ چند سالوں میں اقلیتوں کے تئیں ایک طبقہ کے لوگوں میں جو نفرت بھری ذہنیت بنائی گئی ہے اس کے تعلق سے ہمیں اور آپ کو فکرمند ہونا پڑے گا۔ ناگرک منچ کے صدر شاں جہاں شاد نے کہا کہ' کانفرنس کا مقصد سماج میں اقلیتوں کے مسائل اور اس کے حل سے لوگوں کو بیدار کرنا ہے ساتھ ہی تعلیمی، اقتصادی اور بے روزگاری کے اعتبار سے ہم کتنے پچھڑے ہیں اسے لوگوں کو باور کرانا ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.