ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب 2020 میں ضلع دربھنگہ کے دس اسمبلی حلقہ میں سے 09 اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لیا اور ایک سیٹ دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں آر جے ڈی کے امیدوار للیت کمار یادو نے اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
جن دس اسمبلی حلقوں میں این ڈی اے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ان میں کشیشور استھان محفوظ سیٹ سے جے ڈی یو کے شسی بھوشن ہزاری نے کانگریس کے آشوک رام کو اور گورا بورام اسمبلی حلقہ سے وی آئی پی کے ٹکٹ پر سورنہ سنگھ نے آر جے ڈی کے افضل علی خان اور علی نگر اسمبلی حلقہ سے وی آئی پی کے مشری لال یادو نے آرجے ڈی کے ونود مشرا اور بینی پور اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے ونے چودھری نے کانگریس کے متھلیس چودھری اور دربھنگہ حیاگھاٹ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رام چندر پرساد نے آر جے ڈی کے بھولا یادو کو وہیں بہادر پور اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے مدن سہنی نے آر جے ڈی کے آر کے چودھری اور کیوٹی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے مراری موہن جھا نے آر جے ڈی کے عبدالباری صدیقی اور جالے اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے جیویش کمار مشرا نے کانگریس کے مشکور عثمانی کو تو دربھنگہ شہر سے بی جے پی کے سنجے سراوگی نے آر جے ڈی امرناتھ گامی کو شکست دے کر رکن اسمبلی بننے میں کامیاب رہے۔
وہیں دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے واحد امیدوار للیت کمار یادو جیتنے میں کامیاب رہے۔
سب سے حیرت انگیز نتیجہ کیوٹی اسمبلی حلقہ کا رہا، جہاں سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی کا انتخاب لڑ رہے بی جے پی کے مراری موہن جھا نے راجد کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی کو شکست دے دیا۔
راجد کے للیت کمار یادو نے چھٹی مرتبہ رکن اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو وہیں دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ سے سنجے سراوگی نے پانچویں بار رکن اسمبلی بننے میں کامیاب رہے۔
بی جے پی کے جیویش کمار مشرا نے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی بننے میں کامیاب رہے اور جدیو کے مدن سہنی بھی تیسری مرتبہ رکن اسمبلی بننے میں کامیاب رہے۔