ETV Bharat / city

آپسی تنازع میں نوجوان کا قتل - نوجوان کا گولی مار کرقتل کردیا

ویشالی میں جب دو فریق میں آپسی تنازعہ ہوا تو اس میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

ویشالی میں جب دو فریق میں آپسی تنازعہ ہوا تو اس میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

author img

By

Published : May 21, 2020, 10:48 PM IST

ریاست بہار میں ضلع ویشالی کے بھگوان پور تھانہ علاقہ میں بدھ کو آپسی تنازعہ میں ایک نوجوان کا گولی مار کرقتل کردیا گیا، جبکہ ایک دیگر زخمی بھی ہوگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہر پور گاﺅں باشندہ 25 سالہ چھوٹو کمار اور گولو کمار کے مابین ٹھیکداری کے سلسلے میں تنازعہ ہوا، اس کے بعد گولو نے چھوٹو اور اس کے بھائی انشو کو گولی ماردی۔

جس کے بعد اس واقعہ میں چھوٹو کی موت ہوگئی، جبکہ اس کا بھائی شدید طور سے زخمی ہوگیا، واقعہ کو انجام دینے کے بعد موقع سے گولو فرار ہو گیا۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ زخمی نوجوان کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.