ETV Bharat / city

مرزا غالب کالج اب کیش لیس ہوگا - Mirza Ghalib College cashless in gaya

کیش لیس طریقہ کار کو فروغ دینے کے لیے اب اقلیتی لسانی مرزا غالب کالج بھی آگے آیا ہے جہاں اب تمام چیزیں آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مرزا غالب کالج اب  کیش لیس ہوگا
مرزا غالب کالج اب کیش لیس ہوگا
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 7:17 PM IST

بہار کے شہر گیا میں مگدھ کمشنری کا واحد اقلیتی لسانی کالج مرزا غالب کالج کیش لیس ہوگیا ہے۔ کالج میں داخلہ فیس سمیت دیگر فیس کی رقم آن لائن ٹرانسفر ہو گی۔

شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج میں اب نقدی نہیں لی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرزا غالب کالج گیا کے نام سے باضابطہ ایپ بنایا گیا ہے جس سے تمام طرح کا لین دین ہوگا۔

خاص طور پر طلبہ کو داخلہ فیس سے لیکر سبھی طرح کی فیس آن لائن ٹرانسفر کر کے آف لائن اس کی رسید جمع کرنی ہوگی یا پھر آن لائن ہی فیس جمع ہونے کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

مرزا غالب کالج اب  کیش لیس ہوگا
مرزا غالب کالج اب کیش لیس ہوگا

اس کا مقصد غیر ضروری اخراجات یا پھر داخلہ کے نام پر کسی سے کوئی زیادہ رقم نہ لے سکے ان سب کا سد باب کرنا ہے۔

کیش لیس کالج اور ایپ کا افتتاح مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد آئندہ چھ مارچ کو کالج پہنچ کر کریں گے۔

اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں سمیت شہر اور اطراف کے معززین شریک ہوں گے تاہم اس تقریب کی تیاری زوروں شور سے ہو رہی ہے۔

کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی نے بتایا کہ کیش لیس کالج ہونے سے بدعنوانی سے پاک صاف معاملہ ہوگا۔

کالج کے نام سے ایپ اور ویپ سائٹ بھی بنائی گئی ہے جس سے طلبہ اپنا اسٹیٹس دیکھ سکیں اور ان کے گارجین بھی بچوں کی تعلیم سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گیا میں مگدھ یونیورسٹی کا واحد کالج ہے جہاں روپے کی لین دین آن لائن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے لیے یہ انتہائی ضروری تھا کیونکہ جب مالی کام آن لائن ہوگا تو کسی کو کسی نام پر بدعنوانی کرنا مشکل ہوگا۔

ساتھ ہی انہوں نے پروگرام سے متعلق بتایا کہ چھ مارچ کو کالج میں واقع محی الدین ہال میں تقریب ہو گی اور اسی میں اس کا افتتاح وائس چانسلر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.