ETV Bharat / city

ارریہ میں ایل جے پی نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا - رام بلاس پاسوان کا ایک ہی خواب

ایل جے پی رہنما نے کہا کہ ہم پوری مضبوطی کے ساتھ نتیش کمار کے خلاف انتخاب لڑیں گے اور جیت درج کریں گے۔

LJP
LJP
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 1:46 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی کے بانی و سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام بلاس پاسوان کا ایک ہی خواب تھا کہ بھارت کے ہر غریب کے گھر میں روشنی ہو، وہ کہتے تھے میں اس گھر میں روشنی جلانے چلا ہوں جہاں صدیوں سے تاریکی ہے، اب ان کے اس خواب کو ہماری پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان لے کر آگے بڑھے ہیں، انہوں نے نعرہ دیا ہے بہار فرسٹ بہاری فرسٹ، اور اسی نعرے کے ساتھ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

ارریہ میں ایل جے پی نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا
مذکورہ باتیں ایل جے پی کے قومی سکریٹری و ارریہ ضلع انچارج محمد عظیم نے پارٹی آفس میں کارکنان کے ذریعہ استقبال کئے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

محمد عظیم نے کہا کہ نتیش کمار نے جس طرح سے چراغ پاسوان پر ذاتی حملہ کیا ہے وہ افسوسناک ہے۔ ہم پوری مضبوطی کے ساتھ نتیش کمار کے خلاف انتخاب لڑیں گے اور جیت درج کریں گے۔ اقتدار میں اگر دوبارہ سے نتیش کی واپسی ہوتی ہے تو ایل جے پی اس اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی یہ ہمارے قومی صدر کا واضح فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارریہ میں ہمارے امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہیں، بڑی تعداد میں لوگوں کی حمایت مل رہی ہے، یہاں کی عوام چراغ پاسوان کی بہار فرسٹ بہاری فرسٹ سے کافی تعداد میں جڑ رہی ہے۔ اس موقع پر ایل جے پی امیدوار ببن سنگھ، ضلع صدر ستیش پاسوان،منیش پاسوان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.