جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ہماری پارٹی کا اہم ایجنڈے میں درج فہرست ذات کی ترقی اور ریزرویشن بھی شامل تھا اور ہے لیکن ہم نے محسوس کیا کہ لالو پرساد یادو این ڈی اے کے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں، اس سے زیادہ کہیں درجہ فہرست ذات کے مخالف ہیں۔ مجھے نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ بنایا تھا میں ان کا شکر گزار ہوں لیکن میں نے 9 مہینے میں بہت سے ایسے کام کیے جس کی پورے ملک میں تعریف ہوئی لیکن لالو پرساد یادو ہمیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے نتیس کمار کے ساتھ گورنر ہاؤس بھی چلے گئے تھے۔
جہاں تک بات ہماری پارٹی کی ہے تو ہماری پارٹی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کرے گی، ہاں اتحاد ضرور کریں گے۔ کئی پارٹیوں کے نمائندوں سے بات چل رہی ہے جیسے کانگریس، بی ایس پی،اے آئی ایم آئی ایم۔ ہم 30 اگست کو اپنے پارٹی کے فیصلے سے متعلق اعلان کریں گے کہ آنے والے انتخاب میں کس کے ساتھ رہیں گے۔