ETV Bharat / city

محمد اسماعیل ماب لنچنگ: سی بی آئی جانچ کا مطالبہ - ماب لنچنگ کے شکار محمد اسماعیل

ضلع ارریہ میں ماب لنچنگ کے شکار محمد اسماعیل کو انصاف دلانے کے لیے جن ادھیکار پارٹی سمیت کئی تنظیموں نے حکومت سے سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا اور لنچنگ کو منصوبہ بند سازش قرار دیا۔

protest of jan adhikar party
جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 9:47 AM IST

ریاست بہار، ضلع ارریہ کے جوکی ہاٹ بلاک کے چکئی گاؤں میں بجلی مستری محمد اسماعیل ماب لنچنگ کے شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ارریہ میں مسلسل احتجاج و مظاہرہ ہورہا ہے۔

اسی ضمن میں ارریہ کے چاندنی چوک پر جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو کی قیادت میں ایک مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ماب لنچنگ کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے اور قصورواروں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں پھر ایسا کوئی معاملہ پیش نہ آئے۔

محمد اسماعیل ماب لنچنگ: سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

مظاہرین نے اس معاملے میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔ جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر امتیاز انیس نے کہا کہ چکئی ماب لنچنگ معاملہ پوری طرح سے منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے، اس گاؤں میں اس سے قبل بھی ایک نوجوان کو اسی طرح سے مار دیا گیا تھا، یہاں فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے کچھ لوگ ارریہ کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد اسماعیل ماب لنچنگ: اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا

امتیاز انیس نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ قصورواروں کی طرف سے چوری کے الزام میں ماب لنچنگ کے شکار محمد اسماعیل کے خلاف ہی کیس درج کرلیا گیا، انھوں نے کہا کہ اگر ایک فیصد یہ بات صحیح بھی ہے تو قصورواروں کو اپنے ہاتھ میں قانون لینے کی اجازت کہاں سے مل گئی اور اگر ہجوم ہی قانون اپنے ہاتھ میں لے لے تو پھر پولیس اور عدلیہ کا کیا کام ہے۔

حیدر یاسین فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل یاسین نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو بھی نہیں ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ پورا معاملہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے، اس لیے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسماعیل کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کے ساتھ ہی چودہ نامزد ملزمان میں سے فرار بارہ قصورواروں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 'نفرت انگیزی و ماب لنچنگ کووڈ سے زیادہ خطرناک'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.