لاک ڈاؤن کے دوران اس بار رمضان المبارک کے پاک مہینے میں سبھی روزے دار اپنے گھروں میں رہ کر ہی روزہ اور عبادت کر رہے ہیں۔ اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسجدیں سنسان ہیں، وہیں گھروں میں ہی روزہ نماز ادا کیا جا رہا ہے۔
لیکن ان سب کے دوران روزہ کی فضیلت کی وجہ سے کورونا سے بے خوف ہوکر ننھے روزے دار پہلی بار روزہ رکھ رہے ہیں۔ دربھنگہ کے کرم گنج کے رہائشی محمد آرزو کے 6 سالہ لڑکے ایان، 10 سالہ عارف آرزو اور 8 سالہ دلارے نے روزہ رکھا۔
ان بچوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا، بچوں نے افطار سے قبل کورونا وبا سے حفاظت اور خاتمے کی اللہ سے دعا کی۔