لاک ڈاون کے سائے میں رمضان المبارک کا پاک مہینہ شروع ہوا ہے اور کل پہلا جمعہ تھا شہر سے لیکر گاؤں تک لوگوں نے اپنے آپ کو گھروں میں قید کر لیا ہے۔ جمع کی نماز مساجد میں با جماعت ادا نہیں کی گئی بلکہ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کی-
ایسے میں جب کئی روزے داروں سے پوچھا گیا کہ لاک ڈاؤن میں رمضان المبارک کا پاک مہینہ کیسے گزر رہا ہے، تو ان لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال رمضان المبارک کے پاک مہینے جیسی فراوانی نہیں ہے۔
عالمی وبا کی وجہ سے ہم لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں کئی طرح کی مشکلات کا بھی سامنا ہے لیکن کوئی کچھ کر بھی نہیں سکتا۔