انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپنی تین مطالبے کو لیکر احتجاج کیا۔ ان لوگوں نے نعرے بازی کر اپنی مانگوں کو ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پیکس یونین کے لیڈر اور خیرا پنچایت کے پیکس صدر شیام بھارتی نے کہا کہ ہم لوگ آج ضلع دربھنگہ پیکس یونین اور کسان سبھا کے لوگ اپنی تین مانگوں کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔
ہماری ضلع انتظامیہ سے مانگ ہے کہ کسانوں سے سرکاری قیمت پر دھان خرید کے لیے پنچایتی سطح پر دھان فروخت سینٹر کھولا جائے۔ سرکاری خرچ پر 131 پیکسوں کا انتخاب کروایا جائے اور صدر تحصیل کے پیکس افسر پر جھوٹی جانچ رپورٹ جمع کرنے کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ابھی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ پیکسوں کے انتخابات کے لیے فی پیکس کمیٹی کو پانچ ہزار روپے دینے ہوں گے۔حکومت عام انتخابات سرکاری خرچ پر کرواتی ہے تو پیکس انتخابات پیکس کمیٹی کے خرچ پر کیوں؟ اسی طرح حکومت نے دھان کی قیمت فی کیونٹل 1815 روپے طے کی ہے لیکن دلال کسانوں اور بٹائ داروں سے 1300 یا 1400 روپے پر ہی دھان خریدتے ہیں، اس پر روک لگائی جائے۔ انہیں تین مانگوں کو لیکر احتجاج کیا جا رہا ہے۔