ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع میں سماجی تنظیوں نے کھانے کی ضروری اشیا تقسیم کیے۔
انصاف منچ اور سی پی آئی (مالے) نے نیاز احمد کی قیادت میں کورونا متاثرعلاقے میر شکار ٹولہ و خانقاہ چوک پر خشک راشن تقسیم کیا۔
دربھنگہ شہر کے وارڈ 20-21 میں کورونا کے مریض شناخت ہونے کے بعد سے گزشتہ کئی دنوں سے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے
جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مصیبت کا سامنا کرنا پر رہا ہے اس وقت میر شکار ٹولہ ، خانقاہ چوک وغیرہ محلہ میں بریڈ ، چوڑا ، چینی ، دودھ ، چائے پتی کے ساتھ قریب سو پیکیٹ انصاف منچ اور بھاکپا مالے کی جانب سے تقسیم کئے گئے۔ بتایا گیا کہ ضرورت مندوں کے گھروں تک بھی راشن پہونچایا گیا۔
مجموعی طور پر 100 پیکٹ بنائے گئے جسے تینوں محلہ کے مقررہ رضاکاروں کے ذریعہ تقسیم کروایا گیا اس دوران، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد ، سی پی آئی (مالے) کے ریاستی کمیٹی ممبر ابھیشک کمار ، سی پی آئی (مالے) ضلع کمیٹی ممبر اومیش پرساد ساہ ، انصاف منچ کے مقصود عالم عرف پپو خان ، محمد شمشیر ، محمد عمر ، اور وارڈ نمبر 21 کے کونسلر کے شوہر وصحافی نوین سنہا بھی موجود تھے۔