ETV Bharat / city

دربھنگہ: موسلا دھار بارش سے صدر تحصیل دفتر میں پانی بھرا - صدرتحصیل دفترپانی پانی

دربھنگہ میں مسلسل بارش کے سبب صدر تحصیل دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دربھنگہ: مسلسل بارش کے سبب صدرتحصیل دفترپانی پانی

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:55 PM IST

Updated : Jun 22, 2020, 4:29 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے نگر نگم کے وارڈ نمبر 17 میں مسلسل بارش کے سبب سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

سڑکوں پر گھٹنے سے زیادہ پانی بھرا ہوا ہے۔ وہیں صدر تحصیل دفتر احاطے اور دفتر کے اندر بھی پانی بھرا ہوا ہے۔

دربھنگہ: مسلسل بارش کے سبب صدرتحصیل دفترپانی پانی

دفتر کے اندر ٹیبل کرسی پانی میں تیرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں دفتر کے اہلکار اپنے آفس سیکشن چھوڑ کر دوسری جگہ بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

بلاک ترقیاتی دفتر پہنچے ایک شہری حسن امام نے بتایا کہ 'پچھلے ایک ماہ سے وہ رہائش سرٹیفکیٹ لینے کے لئے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور پانی میں بار بار آنے پر انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی بار اس پانی کے اندر گڑھے میں گرنے کی وجہ سے انہیں کافی چوٹیں بھی آئی ہیں۔'

وہیں اس حالات کے تعلق سے صدر بلاک ترقیاتی افسر روی کمار نے بتایا کہ جگہ نیچی ہونے کی وجہ سے برسات کے موسم میں یہ دشواری پیش آرہی ہے ایسے میں دفتر کے اندر اور باہر پانی جما ہوا ہے۔ ایسے میں دفتر میں بیٹھ کر کام کرنا کافی مشکل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفتر کی حالت بھی اتنی خستہ ہے کہ آئے دن چھت کے پلاسٹر ٹوٹ کر گرتے ہیں ایسے میں احتیاط برتنا بے حد ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:ایل اے سی تنازعہ: بھارت اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان اہم بات چیت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دفتر کی خستہ حالت کی درستگی کے لیے انہوں نے کئی بار انتظامیہ کو درخواست دی ہیں لیکن اب تک کچھ حاصل نہیں۔

Last Updated : Jun 22, 2020, 4:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.