بہار کے دربھنگہ ضلع کے نگر تھانہ علاقے کے جی ایم روڈ میں جمعرات کی دیر شام زمینی تنازعہ میں کئی لوگ زخمی ہوگئے Nagar Police Station Darbhanga۔ اراضی مافیاؤں نے زبردستی بلڈوزر سے ایک گھر کو دھانے کی کوشش کی۔ جس کی گھر والوں نے مخالفت کیا تو 20-25 کی تعداد میں آئے غیر سماجی عناصر نے گھر میں آگ لگا کر لوگوں کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔ اس حادثے میں ایک حاملہ خاتون سمیت تین لوگ بُری طرح جھلس گئے ہیں۔ جن میں سے دو شخص کو ڈی ایم سی ایچ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے Attempt to burn the Family alive in Darbhanga۔
اس حادثے کا سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں کچھ لوگوں کو ایک گھر میں آگ زنی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے پورا واقعہ پولیس کی نگرانی میں ہوا ہے۔
آگ کی لپٹیں دیکھ کر اور گھر والوں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے، جس کے بعد غیر سماجی عناصر بلڈوزر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
زخمی خاتون ریتا جھا عرف مکی اور اس کا بھائی سنجے جھا شامل ہیں۔
حادثے کے بعد موقع پر پہنچے تھانہ صدر راکیش کمار نسگھ کو لوگوں کے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:
- Delhi Police Arrested School Director From Gaya: گیا سے اسکول ڈائریکٹر جنسی زیادتی معاملے میں گرفتار
متاثرہ لڑکی نکی نے بتایا کہ ان کی زمین پر پہلے سے کورٹ میں معاملے چل رہا ہے۔ کشمنر نے اس پر اسٹے لگا رکھا ہے۔ بدھ کے روز کچھ لوگ بلڈوزر لے کر ان کے گھر کو گرانے پہنچے تھے۔ جب لوگوں نے اس کی مخالفت کیا تو وہ فرار ہوگیا۔