ہولی کے پیش نظر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے دربھنگہ کلکٹریٹ کے امبیڈکر سبھاگار ہال میں 'ضلع پیس کمیٹی' کا اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کی صدارت دربھنگہ کے کلیکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کیا تو وہیں اس اجلاس میں سٹی ایس پی دربھنگہ یوگیندر کمار، نگر آیوکت کے ساتھ متعدد دیگر افسران اور پولیس اہلکار کے ساتھ ضلع پیس کمیٹی کے تقریباً سبھی ممبران بھی موجود تھے۔
اجلاس کا مقصد ہولی کے تہوار میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پرامن ماحول بنانے کے لیے تمام ممبران نے اپنے مشوروں سے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا تو وہیں کلکٹر دربھنگہ نے بھی ان کے مشورے پر عمل کرنے اور پر امن ماحول میں ہولی منانے کی اپیل بھی کی۔
کلیکٹر دربھنگہ تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ دربھنگہ کی تاریخ جیسے گزشتہ سالوں میں پر امن طریقے سے ہولی منانے کی رہی ہے اسی طرح امید کرتا ہوں کہ ہولی پر امن ماحول میں منائ جائے گی، میں ضلع کی عوام سے بھی پر امن ماحول میں آپسی بھائی چارے کے ساتھ ہولی منانے کی اپیل کرتا ہوں۔