ETV Bharat / city

دربھنگہ میں کورینٹائن مرکز پر گڑبڑی کا انکشاف - کورنٹائن سینٹر میں میڈل اسکول رام پور

بہار کے ضلع دربھنگہ میں مختلف مقامات پر باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو کورینٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے لیکن مرکز کی جانچ میں رجسٹر میں کورینٹائن میں رکھے گئے لوگوں کی تعداد اور وہاں کورینٹائن مرکز پر موجود لوگوں کی تعداد میں فرق پایا گیا ہے۔

quarantine centres
quarantine centres
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 11:52 AM IST

بہار کے دربھنگہ ضلع میں مختلف کورینٹائن سینٹر میں دیگر ریاستوں میں سے پہنچے لوگوں کو رکھے جانے کے معاملے میں گڑبڑی کا انکشاف ہوا ہے۔

دربھنگہ میں مختلف مقامات پر باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو کورینٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے لیکن مرکز کی جانچ میں رجسٹر میں کورینٹائن میں رکھے گئے لوگوں کی تعداد اور وہاں کورینٹائن مرکز پر موجود لوگوں کی تعداد میں فرق پایا گیا ہے۔

دربھنگہ میں کورینٹائن مرکز پر گڑبڑی کا انکشاف

ایڈیشنل جج اور ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری دیپ کمار کے معائنہ کے بعد ضلع میں دیگر ریاستوں اور باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو ٹھہرائے گئے کورنٹائن سینٹر میں میڈیکل جانچ سے لے کر رہنے والوں کی تعداد کے سلسلہ میں کئی خامیاں سامنے آئی ہیں۔

دیپک کمار نے ہنومان نگر بلاک کے تحت مختلف پنچایتوں میں قائم کورنٹائن سینٹر کا معائنہ کیا اور لوگوں سے حال چال پوچھا۔ کورنٹین کئے گئے لوگوں نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم آتی ہے اور صرف پوچھ گچھ کر کے چلی جاتی ہے۔ کسی قسم کی کوئی جانچ نہیں ہوتی ہے۔

بہار کے ضلع دربھنگہ میں مختلف مقامات پر باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو کورینٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے

کورنٹائن سینٹر میں میڈل اسکول رام پور ڈیہہ میں کل 8 افراد پائے گئے جبکہ رجسٹر میں تعداد 9 درج تھی۔ اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر ہنومان نگر کے بلاک ترقیاتی افسر، میڈیکل افسر اور متعلقہ مکھیا کے ذریعہ بتایا گیا کہ کورنٹائن کئے گئے لوگوں میں چار کو چودہ دن پورے ہونے کے بعد 8 اپریل کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ سینٹر چلانے والوں کا کہنا ہے کہ 8 کو میڈیکل ٹیم نے سینٹر پر آکر دوبارہ ان کو واپس بلوایا لیا تھا۔ بقیہ دو افرارد بھی جانکاری ملنے پر کچھ دیر میں وہاں پہنچ گئے۔

اسی طرح چھتونا واقع میڈل اسکول بھوانی پور میں کورنٹائین کئے گئے لوگوں کی اصلی تعداد 30 پائی گئی جبکہ ضلع آفت مینجمنٹ کے رجسٹر میں 37 درج تھی۔ یہ تضاد ظاہر ہونے پر وہاں موجود ہنومان نگر کے بی ڈی او نے لا علمی ظہار کرتے ہوئے وہاں موجود مرکز کے انچارج اور متعلقہ مکھیا کو پھٹکار لگائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.