دربھنگہ کے سٹی ایس پی یوگیندر کمار کے جنتا دربار میں موجود بہادر پور تھانہ حلقہ کے تارا لاہی گاؤں سے تعلق رکھنے والے چنچل مہتو نے کہا کہ ' وہ سٹی ایس پی یوگیندر کمار کے درمیان میں گاؤن کی پریشانی کو بتانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' ان کے گاؤں کے چوکیدار ان لوگوں کے ساتھ غلط سلوک کرتا ہے ۔لوگوں کو بغیر قصور کے گالیاں دیتا ہے اور مار پیٹ کرتا ہے جس سے وہ لوگ تنگ آچکے ہیں اسی لیے 22 لوگوں پر مشتمل گروپ سٹی ایس پی کے دربار میں اپنی فریاد لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تھانہ میں ان کی بات سنی جاتی تو وہ لوگ یہاں اپنی فریاد لے کر نہیں آتے۔
وہیں سٹی ایس پی کے جنتا دربار میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ضعیف شخص سورج مہتو نے کہا کہ' ہمارے رشتہ دار کو کچھ لوگوں نے مل کر بڑی طرح زخمی کر دیا ہے لیکن متعلقہ تھانہ کے افسران کوئی کارروائی نہیں کررہے اسی لیے سٹی ایس پی کے جنتا دربار میں اپنی فریاد لے کر آئے ہیں'۔
جنتا دربار میں فریادیوں کی بھیڑ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ' پہلے لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے نہیں آ پا رہے تھے لیکن جب سے لاک ڈاون میں چھوٹ دی گئی ہے لوگ انصاف کی امید سے یہاں آنے لگے ہیں۔ لیکن ہم موجودہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سماجی دوری کا خاص خیال رکھ رہے ہیں اور سینیٹائزر بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' ہماری کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں کوئی فریادی ناامید ہوکر نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ' وہ سبھی فریادیوں کی درخواست از خود باریکی سے دیکھ کر ضروری اقدامات کرتے ہیں'۔