ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں ان لاک ون اور ان لاک ٹو کے مرحلے میں دربھنگہ ضلع ہیڈ کوارٹر سمیت بازاروں چوک چوراہوں، بس اسٹینڈز، شاپنگ مالز، سبزی مارکیٹ اور غلے کی منڈیوں میں لوگوں کی بھیڑ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسے میں سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور بغیر ماسک استعمال کے نکلنے والوں پر دربھنگہ ضلع انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنا شروع کر دیا ہے اس کی مثال دربھنگہ ضلع کے ٹاور چوک لہیریا سرائے میں دیکھنے کو ملا جہاں دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر کاروائی کرتے نظر آئے۔
اس دوران جو راہ گیر یا موٹر سائیکل سوار یا فور ویلرز بغیر ماسک کے نظر آ ئے ان پر فوری طور پر کاروائی ہو ئی اور جرمانے کی رقم بھی وصولی گئی۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے باوجود بھی بہت سے لوگ ماسک کے بغیر باہر نکل رہے ہیں اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھ رہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کو خراج تحسین
انہوں نے مزید کہاکہ' جو موٹر سائیکل سوار ماسک نہیں لگا رہے ہیں ان سے دو ہزار روپے اور فور ویلز سے اس سے زیادہ جرمانہ وصولا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ کل سے مائک کے ذریعے اعلان بھی کروایا جائے گا اور جو دکاندار، ہوٹلز مالکان سماجی فاصلے پر عمل نہیں کر رہے ہیں ان پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔