ETV Bharat / city

دربھنگہ: نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:27 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے لہیریا سرائے علاقے کے سرائے سٹار خان میں واقع ایک آم کے باغ میں محلے کے ہی ایک نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

young man strangled in laheriasarai darbhanga

اطلاعات کے مطابق مقامی لوگ جب صبح باغ کے پاس سے گزر رہے تھے انہیں نوجوان کی لاش ملی، باغ سے لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ لاس کے تعلق سے پولیس کی بھی اطلاع دی گئی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تفتیش میں لگ گئی۔

ویڈیو

نوجوان کے اہل خانہ نے سریا نام کے شخص پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ نوجوان کے ایک رشتہ دار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' جمعہ کی رات آٹھ بجے سریا محمد نجی اللہ کے گھر آیا اور اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نوجوان کو لے گیا۔ دیر رات تک نجی اللہ گھر واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے نوجوان کو آس پاس کے علاقے میں تلاش کیا لیکن کہیں بھی نوجوان کا پتہ نہ چلا اور یہ لوگ واپس گھر آ گئے۔

لیکن سنیچر کی صبح آس پاس کے لوگوں نجی اللہ کے اہل خانہ کو اطلاع دی کی نوجوان کی لاش آم باغ میں پڑی ہوئی ہے

پولیس اس معاملے سریا نام کے شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کررہی ہے، وہیں اس قتل سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے صدر ڈی ایس پی انوج کمار نے کہا کہ' جانچ میں پتہ چلا ہے کہ نجی اللہ کو سریا نام کے شخص نے اس کے گھر سے بلاکر لے گیا جس کے بعد نجی اللہ واپس نہیں لوٹا وہیں صبح اس کی لاش ملی ہے فی الحال پولیس گھرولوں کے بیان پر ملزم شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کررہی ہے۔ اور بہت جلد اس قتل کا انکشاف کردیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.