ETV Bharat / city

ارریہ: امیرشریعت مولانا ولی رحمانیؒ کی یاد میں تعزیتی نشست - مولانا قاضی عتیق اللہ رحمانی

دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ میں امیرشریعت مولانا ولی رحمانی ؒ کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

ارریہ: امیرشریعت مولانا ولی رحمانیؒ کی یاد میں تعزیتی نشست

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 9:23 PM IST

امیر شریعت امارت شرعیہ و جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا سید ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر آج ارریہ واقع امارت شرعیہ کی ذیلی دفتر دارالقضاء امارت شرعیہ میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

ارریہ: امیرشریعت مولانا ولی رحمانیؒ کی یاد میں تعزیتی نشست

نشست کی صدارت معروف خطاط و ادیب طارق بن ثاقب نے کی جبکہ نظامت دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت مولانا قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کی۔ نشست کا آغاز مفتی امان اللہ قاسمی نائب قاضی امارت شرعیہ ارریہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ نعت پاک حافظ اہل اللہ رحمانی نے پیش کی۔

تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد ارریہ کے صدر شمیم انور نے کہا کہ' حضرت کی رحلت نے ملت اسلامیہ کو یتیم کر دیا، مولانا انتخاب قاسمی نے کہا کہ' حضرت امیر شریعت ہندی مسلمانوں کے عظیم قائد اور دلیر رہنما تھے، انہوں نے کبھی حکومت کے سامنے خود کو جھکایا نہیں بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، قاری جسیم الدین حسامی نے کہا کہ امیر شریعت کے اندر اللہ پاک نے وہ کمالات رکھے تھے جو ایک صاحب بصیرت رہنما میں ہوتا ہے، پروفیسر عرفان نے کہا کہ امیر شریعت نے جس کام کی شروعات کی تھی اسے آگے بڑھانا ہم سے کے لئے ایک چیلنج ہے'۔

جامع مسجد ارریہ کے امام و خطیب مولانا آفتاب عالم نے کہا کہ' یہ وقت جذباتی ہونے کا نہیں بلکہ سنجیدہ ہو کر حضرت کے مشن کو آگے بڑھانے کا ہے، اویس یاسین نے کہا کہ' 30-رحمانی حضرت کا ایک بڑا کارنامہ ہے، جس میں دین کی روشنی میں اعلیٰ عصری تعلیم دی جاتی تھی، مولانا شاہد عادل قاسمی نے کہا کہ' حضرت کے کارنامے اتنے بلند تھے جس کے لئے ہندوستان سے لے کر مصر تک تعزیتی پروگرام کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا حسین احمد ہمدم نے کلام بھی پیش کیا۔ جبکہ مفتی ہمایوں اقبال ندوی، مفتی علیم الدین قاسمی، الحاج اکرام الحق، مولانا عمر فاروق قاسمی، مفتی امان اللہ قاسمی مفتی اطہر القاسمی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.