ETV Bharat / city

گیا میں تلکٹ کے ساتھ بریلی کا گجک بھی مقبول ہورہا ہے - ریوڈی سموسا

موسم سرما میں عوام گجک اور ریوڈی سموسے کا استعمال خوب کرتے ہیں، جو تلکٹ کی طرح ہی بنایا جاتا ہے اور اس میں بھی تل کا استعمال کیا جاتا ہے۔

گیا میں تلکٹ کے ساتھ بریلی کا گجک بھی مقبول ہورہا ہے

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 2:19 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے باشندوں کو آج کل بریلی کے جھمکے کی طرح بریلی کا گجک 'ریوڈی سموسا' بھی خوب پسند آرہا ہے۔

گیا میں تلکٹ کے ساتھ بریلی کا گجک بھی مقبول ہورہا ہے

خیال رہے کہ تلکٹ کی طرح ہی یہ بنتا ہے اور اس میں بھی تل کا استعمال ہوتا ہے، فرق یہ ہے کہ اس میں کھوئے کا بھی استعمال ہوتا ہے اور سردی کے موسم میں بریلی سے درجنوں افراد یہاں پہنچ کر پھیری کرکے فروخت کرتے ہیں۔

گیا کا تلکٹ ملکی سطح پر مشہور ہے اسی ضمن بریلی کے گجک کا ذائقہ بھی گیا کے لوگوں کو خوب پسند آ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بریلی کے درجنوں لوگ ان دنوں گیا کی سڑکوں پر گجک بیچتے نظر آرہے ہیں، جو یہ لوگ سردی کے دنوں میں آتے ہیں اور گرمیوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔

بریلی کا گجک بھی مقبول ہورہا ہے
بریلی کا گجک بھی مقبول ہورہا ہے

یہ وہ پھیری وقت جو گانا گاتے ہیں ان سے لوگ خود ہی کھینچے چلے آتے ہیں، شہر کے گلی محلے میں گھومتے پھرتے یہ گجک فروخت کرتے ہیں۔

جب یہ محلوں میں جاتے ہیں تو وہ اپنا مخصوص گانا گاتے ہیں ویسے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا کریں صاحب بریلی میں گجک زیادہ بنتا ہے لیکن ہم جیسے خریدار کم ہی ملتے ہیں۔

موسم سرما میں عوام گجک اور ریوڈی سموسے کا استعمال خوب کرتے ہیں

اپنے کنبہ کی پرورش کرنی ہے اور اسی کو روزگار بنایا ہے اس لیے گھر بار چھوڑ کر یہاں رہتے ہیں اور تکلیفوں اور مصیبتوں کو برداشت کرکے گلی کوچوں میں گھوم کر فروخت کرتے ہیں۔

حالانکہ ان کا کہنا ہے اس کے خریدار زیادہ ہیں، تلکٹ کی طرح ہی اسے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے ان کے ساتھ آئے ایک ساتھی روزانہ دو سے تین ہزار روپے کی گجک پھیری لگا کر فروخت کر دیتے ہیں۔

اوم کار اور انیس بتاتے ہیں کہ بریلی کی یہ مشہور مٹھائی ہے یہاں اس کی ڈیمانڈ ہے اسی لیے یہاں آکر فروخت کرتے ہیں۔

شہر کے گلی محلے میں گھومتے پھرتے یہ گجک فروخت کرتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ قریب دس سالوں سے یہاں آکر سردی کے موسم میں اس کی تجارت کرتے ہیں، دوکاندار سے لیکر ہرعام وخاص اس کو دلچسپی کے ساتھ خرید کر لے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.