ETV Bharat / city

'بہارمیں ترقی، گرینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جیت سے ممکن'

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:28 PM IST

مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے دربھنگہ کے 80 بینی پور اسمبلی حلقہ سے گرینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کوکامیاب بنانے کی اپیل کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ' گرینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب بنائیں تبھی آپ لوگوں کا بھلا ہوگا'۔

Bihar Assembly Elections
بہارمیں ترقی، گرینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جیت سے ممکن

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے 80 بینی پور اسمبلی حلقہ سے گرینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار راجیو کشواہا کو کامیاب بنانے کی غرض سے بینی پور کے بابا نا گا ارجن اسٹیڈیم میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ' میں ڈاٹا کے ذریعے یہ ثابت کر دوں گا کہ پچھلے 15 برسوں میں جنتا دل یونائیٹیڈ، بی جے پی نے اور اس سے قبل 15 برس راشٹریہ جنتا دل نے بہار کو ترقی کے معاملے میں بہت پیچھے کر دیا ہے'۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ' بہار ملک کا واحد ایسا صوبہ ہے جہاں کے 52 فیصد بچے غیر تعلیم یافتہ ہیں، اس کے ذمہ دار کون ہے۔

این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے راجد، جدیو اور کانگریس پارٹی کا کیا موقف ہے یہ کیوں نہیں بتاتے، پارلیمان میں امتیاز جلیل نے سی اے اے قانون کی مخالفت کی تھی۔لیکن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے کیوں مخالفت نہیں کی۔

وہیں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو بہار میں آنے پر ترقی کے کام یاد نہیں آتے ترقیاتی کام کتنا ہوا اس پر نہیں بولتے مگر میں ان کو خواب میں آتا ہوں اس لئے میرا نام لے لیتے ہیں اور پاکستان کا نام لیتے ہیں، میں تا قیامت تک بھارتی رہوں گا میرے خوابوں میں پاکستان نہیں آتا، ہم بھارتی ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ' میں آپ سے اپیل کرنے آیا ہوں کہ گرینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب بنائیں تبھی آپ لوگوں کا بھلا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

کانگریس اور آر جے ڈی کی باتوں کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہوں: اویسی

آپ کو بتا دیں کہ اسدالدین اویسی کو انتخابی جلسے میں سننے کے لئے ہزاروں کی بھیڑ جمع تھی، اسدالدین اویسی کے ساتھ انتخابی جلسے کو سپا سے اقلیتی سیل کے کے ریاستی صدر محمد صفدر امام نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.