ETV Bharat / city

دربھنگہ: پولیس کو یرغمال بنانے کا ویڈیو تیزی سے وائرل - بیوہ کاتون پر زیادتی کے سبب پولیس کو یر غمال بنایا

زمینی تنازعہ کو سلجھانے آئے سب انسپکٹر و دیگر پولیس اہلکاروں کو گاؤں والوں نے یرغمال بنا لیا، گاؤں والوں کا الزام ہے کہ یہ پولیس اہلکار مسلسل دو دنوں سے علاقے کی ایک بیوہ خاتون کو بیجا ہراساں کر رہے تھے۔

دربھنگہ: پولیس کو یرغمال بنانے کا ویڈیو تیزی سے وائرل

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 8:20 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے جالے تھانہ کے ایک سب انسپکٹر کو یرغمال بناکر نازیبا سلوک کرنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

دربھنگہ: پولیس کو یرغمال بنانے کا ویڈیو تیزی سے وائرل

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دربھنگہ کے جالے تھانہ کے دوگھرا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے، زمینی تنازعہ کو سلجھانے گئے تھانہ کے ایک سب انسپکٹر کو غصہ میں گاؤں والوں نے یرغمال بنا لیا اور پھر ان کے ساتھ دھکا مکی اور گالی گلوج بھی کی گئی۔

گاؤں والوں کا الزام ہے کہ سب انسپکٹر نشے کی حالت میں چار دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ گاؤں میں آکر یہاں کی ایک بیوہ خاتوں کو ہراساں کیا یہ واقعہ دو دن قبل 11 اور 12 جون کو پیش آیا تھا۔

اس پورے معاملے میں دربھنگہ کے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ'یہ واقعہ دو دن قبل آیا ہے پولیس نے اس معاملے میں 17 نامزد اور 20 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا ہے اور فوری طور پر ویڈیو میں نظر آنے والے علاقے کے نوجوان اطہر راغب کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے ۔

پورے معاملے کی جانچ پڑتال جاری ہے، گرفتار شخص اطہر راغب نے بتایا کہ گاؤں میں ایک خاتون کا ان کے پڑوسی کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا اسی کو پولیس سلجھانے کی غرض سے آئی تھی لیکن سب انسپکٹر اور ان کے ساتھ آئے دیگر پولیس اہلکاروں نے محلے کی بیوہ خاتون کے گھر پر جاکر مسلسل دو دنوں تک گالیاں دیں۔

پولیس نے خاتون کو ہراساں کیا جس کے سبب گاؤں والوں نے پولیس اہلکاروں سے ناراض ہوکر انہیں یرغمال بنایا، اس معاملے میں جالے تھانہ پولیس نے 37 لوگوں پر مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.