ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ کے صدر تھانہ حلقے کے کھیدن بابا چوک کے قریب وارڈ 9 کے رہائشی رنجیت یادو کا گذشتہ رات نیند کی حالت میں گلا ریت کر قتل کردیا گیا ہے۔
اب تک کسی کو بھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کس نے اور کیوں رنجیت کا اتنی بے رحمی سے قتل کیا ؟ جبکہ کثیر آبادی میں نوجوان کا اس کے گھر کے باہرہی قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جس وقت اس واردات کو انجام دیا جا رہا تھا اسکی اطلاع نہ تو مقتول کے گھر والوں کو ہوئی اور نہ ہی آس پاس کے لوگوں کو۔
فی الحال لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ہے کہ رنجیت کا قتل روپے کی وجہ سے ہوا ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق مقتول رنجیت یادو پیشہ سے کسان تھا اسکی اپنی ایک ایمبولینس اور بولیرو کیرائے پر چلتی تھی۔
اس بارے میں مقتول رنجیت یادو کا ڈرائیور رنجیت کمار کا کہنا ہے کہ گزشتہ دیر رات جب وہ گاڑی لیکر وہاں پہنچا تو مقتول کے گھر کے قریب رین بیسرا میں گاری پارک کرنے کے بعد، مقتول سے مل کر وہ اپنے گھر چلا گیا اور مقتول رنجیت یادو بھی اپنے گھر کے باہر بنے کھٹال میں سونے چلا گیا۔
تقریبا صبح کے پانچ بجے مقامی لوگوں کو کھٹال پر خون سے لت پت رنجیت کی لاش ملی جس کے بعد مقامی لوگوں نے واقعے کے بارے میں صدر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔
تلاشی کے بعد یہ پتہ چلا کہ اسکی جیب سے پرس غائب ہے، جبکہ ڈرائیور کے مطابق وہ رات کو سوتے وقت پرس لے کر سوتا تھا۔
لوگوں کو خدشہ ہے کہ روپے کی وجہ سے کسی نے رنجیت کا قتل کردیا ہے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس قتل کے حوالے سے پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر میں ’صدر راج‘ کی سفارش
قتل کے تقریباً پانچ گھنٹے بعد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ وہیں پولیس اس معاملے کے تمام پہلو ؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔