ETV Bharat / city

وائیکو، غداری وطن معاملے میں مجرم

ایم ڈی ایم کے، کے رہنما وائیکو کو 2009 کے غداریٔ وطن کے معاملے میں خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے ایک برس قید کی سزا سنائی ہے۔

وائیکو، غداری وطن معاملے میں مجرم
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 9:05 PM IST

خصوصی جج جے شانتی نے وائیکو کو 2009 کے غداریٔ وطن کے معاملے میں ایک برس قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں ان پر 10 ہزار روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ وہ 18 جولائی کو منعقد ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات میں ایم ڈی ایم کے، کے امیدوار ہیں۔
حالانکہ بعد میں جج نے اس سزا کو معطل کر دیا اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت بھی دیا ہے۔ انھیں اس معاملے میں دائر عرضی پر ضمانت دے دی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ ڈی ایم کے دور اقتدار میں انہوں نے اپنی ایک کتاب ’آئی ایم میکینگ ایکیوزیشن‘کے رسم اجراء کے موقع پر کچھ تبصرے کیے تھے اور اسی معاملے میں ڈی ایم کے نے ان کے خلاف غداریٔ وطن کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
اس فیصلے کے بعد انہوں نے عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا بے حد مسرت کا دن ہے‘۔
انہوں نے کہا،’میں اب بھی لِٹّے کی حمایت جاری رکھوں گا اور میں نے سزا میں کمی کی عرضی نہیں دی تھی۔ میں نے جج سے کہہ دیا تھا کہ سزا میں کمی کی گزارش نہیں کی تھی ۔ میں لِٹّے کی حمایت جاری رکھوں گا۔ اگر مجھے عمرقید کی سزا بھی ہوجائے تب بھی میں خوش رہوں گا‘۔

Intro:Body:

news

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

وائیکو
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.