ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش میں دردناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت - ای ٹی وی بھارت

مدھیہ پردیش کے چھنڈواڑہ میں دردناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، جنہیں علاج کے لئے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ یہ لوگ ناگپور سے اُمریٹھ جا رہے تھے۔

6 killed in tragic road accident in Madhya Pradesh
مدھیہ پردیش میں دردناک سڑک حادثے میں 6 لوگوں کی موت
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:29 AM IST

چھنڈواڑہ: مدھیہ پردیش کے چھنڈواڑہ ضلع کے بیتُل رینگ روڈ کے نزدیک پیش آئے دردناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی سریش سنگھ نے بتایا کہ آٹھ لوگ کار میں سوار ہوکر ناگپور سے اُمریٹھ کی طرف جا رہے تھے، اسی دوران ٹرک نے پیچھے سے کار کو ٹکر مار دی، جس سے موقع پر ہی چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو لوگوں کی حالت نازک ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ یہ لوگ سوفٹ کار میں سوار تھے، جس میں 5 بچے، ایک خاتون سمیت آٹھ لوگ موجود تھے۔ حادثہ جمعرات کی شام 7:45 کو پیش آیا۔ ایمبولینس کی مدد سے سبھی کو ضلعی ہسپتال لے جایا گیا، جس میں سے ڈاکٹروں نے 6 لوگوں کو مردہ قرار دیا جبکہ دو لوگوں کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن کے دامن داغدار، وہ کیا جانچ کریں گے: وشواس سارنگ

حادثہ اتنا دردناک تھا کہ گاڑی پیچھے سے پوری طرح دب گئی اور گڑھے میں جا کر گری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.