ETV Bharat / city

تمل ناڈو میں نیٹ امتحان کے امیدوار کی خودکشی - تمل ناڈو کی 19 سالہ طالبہ

قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) کی تیاری کرنے والی تمل ناڈو کی 19 سالہ طالبہ نے ہفتہ کے روز خودکشی کرلی۔

Student preparing for neet exam commits suicide in Tamilnadu
تمل ناڈو میں نیٹ امتحان کے امیدوار کی خودکشی
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:26 PM IST

پولس نے بتایا کہ مروگا سندرم تھانہ کے سب انسپکٹر کی بیٹی ایم جیوتی درگا اپنے بیڈ روم کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جیوتی نے رات بجے تک پڑھائی کرتی رہی، جس کے بعد وہ سونے چلی گئی۔ آج صبح وہ چھت سے لٹکی ہوئی ملی، ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ سال ہونے والے نیٹ امتحان میں ناکام ہوگئی تھی اور کل سے ہونے والے نیٹ امتحان کے بارے میں کافی دن سے پریشان تھی۔

پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، اسباب و وجوہات

واضح رہے کہ ایک ہفتہ کے اندر تمل ناڈو میں نیٹ امتحان کےامیدوار کی خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

وزیر اعلی ای پلانیسوامی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا قدم اٹھانے والے بچے تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لاتعداد طریقے ہیں اور اس کامیابی کی ضمانت اس وقت ہوتی ہے جب طلبہ کے اندر کچھ بھی کرنے کا عزم اور استقامت ہو۔

انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت طلبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی میں معاون رہے گی۔ انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کے عزائم کو جان کر ان کی رہنمائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.