وزیراعلی ای پلانی سوامی نے خط میں نریندر مودی سے کہا کہ 'کورونا وائرس انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے دوران اب تک 47.31 لاکھ ویکسین لگائی گئی ہیں اور ہر روز کم از کم دو لاکھ ٹیکے لگانا جاری رکھے جانے کی امید ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں ڈیکہ کاری کی رفتار میں تیزی آئی ہے اور انہوں نے وزیراعظم سے اگلے دس دنوں کے لئے تقریباً 20 لاکھ ٹیکوں کی سپلائی کرنے کی اپیل کی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ان ٹیکوں کے وقت سے پہلے ملنے سے ٹیکہ کاری مہم متاثر نہیں ہوگی اور دوسری خوراک کے لئے آنے والے افراد کو وقت پر ٹیکہ لگایا جا سکتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'اس طرح زندگی کی حفاظت کرنے والی دواؤں کی فراہمی نہ ہونا لوگوں کے لئے بہت ہی خطرناک ہوگا۔ وزیراعلی نے مرکز سے اس مسئلے پر ایسی ریاستوں سے بات کرنے کی اپیل کی جہاں کمپنیوں کے ذریعہ اس ٹیکے کا پروڈکشن کیا جاتا ہے۔'
وزیراعلی ای پلانی سوامی نے وزیر اعظم مودی سے بھی اپیل کی کہ وہ یہاں سے تقریباً 65 کلومیٹر دور چنگلپٹو میں مربوط ویکسین کمپلیکس میں کچھ زیر التوا کاموں میں تیزی لائیں، تاکہ ویکسینیشن کے پروڈکشن کو بڑھانے کے لئے جلد ہی اس سہولت کا آغاز کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ 'تمل ناڈو کے چینگلپٹو میں واقع 'انٹیگریٹڈ ویکسین کمپلیکس'، جو قومی اہمیت کا حامل مرکزی منصوبہ ہے، جس کا مقصد قومی سطح پر ویکسین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کمپلیکس ساختی اور فعال طور پر تیار ہے، لیکن اس کی شروعات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔