ETV Bharat / city

Modi Inaugurated 11 Medical Colleges: وزیراعظم مودی نے بیک وقت 11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو ورچوئل میڈیم Virtual Medium کے ذریعے تمل ناڈو میں ایک ساتھ 11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔

مودی نے بیک وقت 11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 7:46 PM IST

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ریاست میں ایک ساتھ 11 میڈیکل کالج 11 Medical Collegeشروع کیے گئے اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اتر پردیش میں بیک وقت 9 میڈیکل کالجوں9 medical colleges کا افتتاح کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا اس موقع پر مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن بھی موجود تھے۔

پونگل اور مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کمزور صحت خدمات اور میڈیکل کالجوں کی کمی سب کو معلوم ہے۔

لیکن پچھلی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ ہماری حکومت نے اس پر سنجیدگی سے کام کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 387 میڈیکل کالجز تھے جو اب بڑھ کر 596 ہیں۔تمل ناڈو کے ان نئے 11 میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کی 1450 سیٹیں بڑھ جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے طبی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ملک میں صحت کی بڑھتی ہوئی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان یوجنا کے ذریعے غریبوں کو بہتر علاج مل رہا ہے۔صحت کی خدمات کو دیہی اور دور درازکے علاقوں تک لے جانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستان میں میڈیکل ہب بننے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل اس سماج کا ہے جو طبی تعلیم پر توجہ دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل کا بھی افتتاح۔وزیراعظم نے کہا کہ نیا کیمپس پوری دنیا میں تمل ثقافت کو فروغ دے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی زبانوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.