ETV Bharat / city

ڈی ایم کے، نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا - ،واشرمن پیٹ احتجاج

تمل ناڈو کی اپوزیشن جماعت ڈی ایم کے نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد کی اپیل کو مسترد کرنے پراسمبلی سے واک آوٹ کیا۔

dmk-walk-out-from-assembly-on-rejecting-resolution-on-caa-by-the-speaker
ڈی ایم کے، نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 5:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:22 PM IST

ڈی ایم کے رہنما اسٹالن نے پیر کے روز اسمبلی سے واک آوٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسپیکر سے مذکورہ قانون کے خلاف قرار داد لانے کی اپیل کی۔ مگر اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی۔

بعد ازاں انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے متنازعہ قانون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دینے کی ایک غلط مثال پیش کی ہے۔ چونکہ اس موضوع پر اس سے قبل اسمبلی میں کوئی بات نہیں ہوئی اور اس پر بحث کی جاسکتی تھی۔

اسٹالن نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی وزیر اعلی پلنی سوامی کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ ،واشرمن پیٹ، میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد نے گورنمنٹ پراپرٹی کا نقصان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی وضاحت سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین باغ کی طرز پر تمل ناڈو کے ،واشرمن پیٹ، میں خواتین کئی دنوں سے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کررہی ہیں ،اس احتجاج کے دوران14 فروری کو پولیس نے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کیا۔

مذکورہ قانون کے خلاف کیرل، پنجاب راجستھان مغربی بنگال،پڈوچیری نے اپنی اسمبلیز میں قرار دا منظور کی ہے۔اس قانون کو لیکر پورا ملک ہل گیا، دہلی کے شاہین باغ میں خواتین نےکڑاکے کی سردیوں میں شب وروز گزارے اور اسے واپس لینے کا آج تک مطالبہ کررہے ہیں۔ ریاست کیرل کی حکومت نہ صرف اس قانون کو امتیازی اور غلط قرار دیکر اسمبلی میں قرار داد منظور کیا بلکہ سپریم کورٹ میں اس کے خلاف عرضی بھی دی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.