ETV Bharat / city

اے آئی اے ڈی ایم کے نے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

تمل ناڈو میں حکمراں پارٹی آل انڈیا انا دراوڑ مونیتر کژگم ’اے آئی اے ڈی ایم کے‘ نے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے ریاست کی دو سیٹوں پر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا جبکہ تیسری سیٹ اتحادی پارٹی تمل منیلا کانگریس ’ٹی ایم سی‘ کے لیے چھوڑ دی ہے۔

AIADMK announces candidates for Rajya Sabha election
اے آئی اے ڈی ایم کے نے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 6:19 PM IST

اے آئی اے ڈی ایم کے کو آرڈینیٹر اور نائب وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم، پارٹی کے کو آرڈینیٹر اور وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما اور لوک سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر ایم تھمبی دورائی اور سابق وزیر کے پی منو سامی کوراجیہ سبھا انتخاب کے لیے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

مسٹر تھمبی دورائی گذشتہ سال لوک سبھا انتخاب میں کرور سے ہار گئے تھے۔ائے آئی اے ڈی ایم کے نے تیسری سیٹ کوٹی ایم سی کے لیڈراور سابق مرکزی وزیر جی کے واسن کے لئے چھوڑ دی ہے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے ،کے ایک دیگر اتحادی پارٹی ڈی ایم ڈی کے نے بھی تیسری سیٹ کے لئے کوشش کی تھی لیکن اسمبلی میں اپنے ممبران کی تعداد کی بنیاد پر تینوں سیٹ جیتنے میں قابل اے آئی اے ڈی ایم کے نے یہ سیٹ ٹی ایم سی کو دے دی۔ اس سے قبل ڈی ایم کے نے بھی راجیہ سبھا انتخاب کے لئے تینوں سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کر دیا تھا۔ڈی ایم کے نے ایک سیٹ پر تریچی این شیوا کودوبارہ اتارا ہے جبکہ دو دیگر سیٹوں کے لئے سابق وزیر اندیور سیلوراج اور پارٹی کے قانونی صلاح کار این آر ایلنگو کو امیدوار بنایا ہے۔

تینوں امیدوارڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور سینئر لیڈران کے ساتھ آج الیکشن افسرکے سامنے اپنے پرچہ نامزدگی جمع کروادئے۔راجیہ سبھا کی خالی سیٹوں کے لئے انتخاب 26 مارچ کو ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.