پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پرانی رنجش کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی کوشش کی لیکن طالبہ کے ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے بدمعاش اپنے منصوبے میں ناکام رہے اور جائےو اقع سے فرار ہو گئے ۔ حالانکہ اس واقعہ میں طالبہ سنگین طور سے زخمی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایاکہ اہل خانہ نے اسے پرائمری ہیلتھ مرکز پرسا میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کیلئے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا ہے ۔ پولیس ملزمین کی شناخت کا دعویٰ کرنے کے ساتھ ہی ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔