ریاست بہار کے ضلع سیوان کے جی بی نگر تھانہ علاقے کے جگدیش پور گاؤں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران آرکیسٹرا آپریٹر کے بیٹے کو گولی مارکر قتل کر رقاصہ کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جگدیش پور گاؤں میں گذشتہ رات شادی کی تقریب کے دوران آرکیسٹرا کا پروگرام چل رہا تھا۔ اسی دوران جرائم پیشہ افراد نے دھاوا بول کر ایک رقاصہ کو اپنے ساتھ لے جانے لگے۔
لوگوں نے جب اس کی مخالف کی تو بدمعاشوں نے گولیاں چلانی شروع کردیں۔ اس واقعہ میں آرکیسٹرا آپریٹر کے بیٹے راجا کو گول لگ گئی جس سے اس کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔
اس کے علاوہ ایک اور نوجوان پروین کمار شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد بدمعاش رقاصہ کو اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید پڑھیں:جنوبی ضلع شوپیاں میں تصادم، 2 عسکریت پسند ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ زخمی پروین کمار کو سیوان صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔