ETV Bharat / city

پنکج ترپاٹھی، کھادی کے 'برانڈ ایمبیسیڈر'

مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی کو بہار کی حکومت نے کھادی کو فروغ دینے کے لیے منتخب کیا ہے۔ تب سے، گوپال گنج میں ان کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔

Pankaj Tripathi as Khadi brand ambassador
پنکج ترپاٹھی بنے کھادی کا برانڈ سفیر
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:17 PM IST

پنکج ترپاٹھی، گوپال گنج کے برولی بلاک کے بیلسنڈ گاؤں کے رہائشی پنڈت بنارس تیواری کے صاحبزادے ہیں۔ بہار حکومت کے وزیر صنعت شیام رجک نے ریاست میں کھادی کی تشہیر کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔ کروڑوں لوگ کھادی بورڈ سے جڑے ہوئے ہیں، جس میں وہ بھی شامل ہوگئے ہیں۔

بہار کھادی کا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب ہونے پر اداکار کے بھائی وجیندر ناتھ تیواری نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پنکج ترپاٹھی ابتدا ہی سے کھادی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ خاندان کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے۔

واضح رہے کہ بہار ریاست کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ بہار حکومت کے محکمہ صنعت کا ایک ادارہ ہے۔ یہ ادارہ ریاست میں کھادی لباس کی پروڈکشن اور فروخت کے لیے ریاستی حکومت کے زیر انتظام مختلف اسکیموں کو نافذ کرتا ہے۔ بہار میں مدھوبنی کی کھادی پورے ملک میں مشہور ہے ، اس کی تشہیر بھی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.