سماج میں جہیز اور خواتین کے متعلق دیگر حقوق کی پامالی عام ہوتی جارہی ہے۔ جس کو لے کر حکومتوں کی جانب سے مختلف پروگرامز اور اسکیمیں چلائی جاتی ہیں لیکن عام طور پر عدم بیداری کے چلتے ان کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ملتا۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع نوح میں خواتین کے حقوق کے تئیں اسمارٹ این جی او اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے بیداری پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پروگرام گرلز کالج سالاہیڑی نوح میں کل 27 فروری کو منعقد ہوگا۔ پروگرام کے متعلق وزیر اعلی معاون افسر پرنیت جسوانی نے اسمارٹ این جی او کے کارکنان سے میٹنگ بھی لی ہے۔
پروگرام میں سرپنچ آشا ورکر، آنگن واڑی، اے این ایم اور گاؤں کی خواتین موجود رہیں گی۔