ETV Bharat / city

لاک ڈاؤں: مزدوروں کی منفرد طریقے سے مدد - حاکم کچھ رقم گھر بھیج رہے ہیں

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سے مزدور طبقہ کافی پریشان ہے۔ وہ شہر چھوڑ کر اپنے گھر جا رہے ہیں۔ ایسے میں کچھ لوگ ہیں جو ان کی مدد کر رہے ہیں۔

مزدوروں کی منفرد طریقے سے مدد
مزدوروں کی منفرد طریقے سے مدد
author img

By

Published : May 19, 2020, 4:28 PM IST

Updated : May 19, 2020, 7:50 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں جہرمل کے صاحب زادے حاکم نے ایسے موقع پر قابل ستائش کام کیا ہے۔ حاکم کی رہائشی عمارت میں مزدوروں کی بڑی تعداد رہتی تھی۔ لاک ڈاؤن ہونے کے بعد جیسے تیسے زیادہ تر مزدور اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، لیکن ان کا سامان ان کے کمروں میں ہی رکھا ہے۔ حاکم کی عمارت میں جو مزدور بچے ہیں ان کے بھی روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے حاکم ہی ان کا خرچ اٹھا رہے ہیں۔

لاک ڈاؤں: مزدوروں کی منفرد طریقے سے مدد

حاکم نے اپنے یہاں رہ رہے مزدوروں کا کرایہ معاف کر دیا ہے اور کئی ایسے مزدور ہیں جو گھر پہنچ چکے ہیں، لیکن مجبور ہیں۔ ان مزدوروں کو حاکم کچھ رقم گھر بھیج رہے ہیں۔ حاکم کی چار منزلہ عمارت میں دو درجن سے زیادہ کمرے ہیں۔ ان میں ایک درجن سے زیادہ خاندان رہتے ہیں۔ ان میں مزدوری کرنے والے، پھیری لگانے والے اور ہوٹل پر کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر پہلے مرحلے کا لاک ڈاؤن 25 مارچ سے 14 اپریل تک 21 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 15 اپریل سے 3 مئی تک 19 روز کے لیے کیا گیا۔ تیسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 4 مئی سے 17 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے باوجود جب ملک بھر کے دیگر مقامات سے کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے تو چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن 18 مئی سے 31 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔

Last Updated : May 19, 2020, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.