ہریانہ کی 14ویں اسمبلی تین دن چلے۔ پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد آج غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اجلاس کے دوران تین نشستیں ہوئی جن میں گورنر کا خطبہ، محترمہ سشما سوراج اور مسٹر ارون جیٹلی سمیت آنجہانی ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے علاوہ دیگر قانونی کام نپٹائے گئے۔ اجلاس کے اختتام کے بعد اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا نے ایوان کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔