ریاست ہریانہ کی سرحد سے شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ ختم نہیں نہیں ہو رہی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں دوارکا پولیس کے چھاولا، جعفر پور کلاں اور بابا ہریداس نگر پولیس اسٹیشن کی چیکنگ ٹیم نے ہریانہ سے غیر قانونی شراب اسمگلنگ کے معاملے میں 17 ایف آئی آر درج کی اور متعدد گاڑیاں ضبط کرکے 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
دوارکا کے ڈی سی پی انٹو ایلفونس نے بتایا کہ دوارکا میں 24 بارڈر پیکٹ موجود ہیں۔ جس کی دیکھ بھال چھاولا، جعفر پور کلاں اور بابا ہریداس نگر پولیس اسٹیشن کی پیکٹ چیکنگ ٹیم کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کے 17 واقعات ہوئے ہیں۔ جس میں پولیس نے 40 کارٹون غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔
ڈی سی پی کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں، جبکہ شراب اسمگل کرنے والے 18 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس ان معاملات میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔