اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پرضلع نوح میں کانگریسی کارکنان نے 102 ویں جینتی منائی۔
اس موقع پرضلع کانگریس دفترمیں نوح کے رکن اسمبلی آفتاب احمد کی صدارت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں کانگریس کارکنان نے سابق وزیراعظم اندراگاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کانگریسی کارکنان نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سابق وزیراعظم اندراگاندھی کا جو کردار رہا ہے وہ تاریخی اور ناقابل فراموش ہے۔
ہریانہ اسمبلی کے نائب حزب مخالف رہنما آفتاب احمد نے کہا کہ میوات اور گاندھی خاندان کا گہرا رشتہ رہا ہے۔ جب بھی کبھی مخالف حالات پیدا ہوئے ہیں گاندھی خاندان ہمیشہ میوات کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور میوات میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب کانگریس نے کیے ہیں۔
اس موقع پر نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد،پی سی سی رکن مہتاب احمد، ضلع کانگریس صدر مدن تنور،میوات وکاس سبھا کے سابق صدر عمر محمد پاڈلہ سمیت علاقہ کے کانگریس کارکنان موجود رہے۔
واضح رہے کہ اندرا گاندھی کی منگل کے روز 102 ویں سالگرہ ہے۔' آئیرن لیڈی' اندرا گاندھی کی پیدائش اترپردیش کے ضلع الہ آباد (پریاگ راج) میں 19 نومبر 1917 کو ہوئی تھی۔ انھیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'بھارت رتن' اور عالمی اعزاز لینن نیس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
: