ETV Bharat / city

ہریانہ میں کورونا وائرس کے 175 نئے کیسز - ہریانہ میں کورونا وائرس

ہریانہ میں کورونا وائرس کے 175 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں کورونا سے متأثرین کی مجموعی تعداد 12185 تک پہنچ گئی ہے۔

175 new cases of corona virus in Haryana
ہریانہ میں کورونا وائرس کے 175 نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:12 PM IST

ہریانہ حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں 66 سونی پت اور 65 گورو گرام سے ہیں۔ اس کے علاوہ بھیوانی میں 15، کرنال میں 14، روہتک میں سات، پنچکولہ میں تین، حصار اور جھاجر میں دودو اور فتح آباد میں ایک شخص کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 32 مریض آج صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 5040 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں کورونا کے 12185 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے 188 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6957 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہو چکی ہے۔ 14 ہزار 894 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 42 ہزار 900 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 6 ہزار 739 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر دہلی اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں 84 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.