ETV Bharat / city

ہریانہ میں کورونا کے 129 نئے کیسز، کُل تعداد 6463 - اسٹیٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ

ریاست ہریانہ میں ہفتے کو کورونا وائرس کے 129نئے مثبت کیسز کے بعد ریاست بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6563پہنچ گئی ہے۔

ہریانہ میں کورونا کے 129 نئے کیسز، کُل تعداد 6463

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 7:22 PM IST

ہریانہ میں ہفتہ کورونا انفیکشن کے 129 نئے مثبت کیسز کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 6463 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ان میں سے 70 افراد فوت ہو چکے ہیں اور 2475 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے سرگرم کیسز بھی بڑھ کر 3918 ہو گئے ہیں۔

یہ معلومات اسٹیٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا کے بارے میں جاری کردہ بلیٹن میں دی گئیں۔ ریاست کے تمام 22 اضلاع فی الحال کورونا کے شکار ہیں۔ ریاست کے گروگرام ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گروگرام سے آج کورونا کے 89 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ فرید آباد اور روہتک میں 13 -13 ۔ بھیوانی 12 سونپیت تین اور چرخی دادری میں ایک کیس سامنے آیا۔

ریاست میں اب تک 87266 کورونا مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جس میں 51843 افراد نے قرنطینہ کی مدت پوری کی ہے اور باقی 35423 افراد نگرانی میں ہیں۔ اب تک 169412 کورونا مشتبہ افراد کے نمونے ریاست کو ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں ، جن میں سے 15،541 منفی اور 6463 مثبت پائے گئے ہیں جن میں 14 اطالوی شہری شامل ہیں۔ 5408 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ مجموعی طور پر 6463 مثبت مریضوں میں سے 2475 صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا کے فعال کیس اب 3918 ہیں۔

ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس خاص طور پر گروگرام، فرید آباد، سونی پت، روہتک اور جھجر اضلاع میں ہیں۔ کورونا کے 89 نئے کیس آج گروگرام سے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ فرید آباد اور روہتک میں 13۔13 ، بھیوانی 12سونپیت تین اور چرخی دادری میں ایک کیس سامنے آیا۔ اس کے بعد اب گروگرام میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3007 ، فرید آباد 999 ، سونیپت 536 ، روہتک 270 ، پلول 180 ، امبالہ 152 ، کرنال 125 ، جھجر 119 ، مہندر گڑھ 113 ، حصار 110 ، نوح 109 ، بھیوانی 98 ، پانی پت 89 ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھکر ریواری 73 ، جند 69 ، کوروکشیترا 63 ، سرسہ 62 ، فتح آباد 60 ، کیتھل 57 ، پنچکولا اور چرخی دادری 47-47 اور یمنا نگر میں 41 ہوگئی ہیں۔

ریاست میں کورونا کی وجہ سے اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے 26 فرید آباد، گروگرام19 ، سونیپت چھ، پانیپت اور روہتک چار چار، امبالہ اور جند تین تین، کرنال دو، پلول، حصار اور چرخی دادری میں ایک ایک کی موت کے بارے میں معلومات بلیٹن میں دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.