ETV Bharat / city

میوات میں کورونا کے 10 نئے کیسز

ریاست ہریانہ کے نوح میوات ضلع میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد 143 تک پہیچ چکی ہے

10 new cases of corona in Mewat
میوات میں کورونا کے 10 نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:58 PM IST

ضلع میوات میں 7377 نمونے ٹیسٹ کے لیے لیب میں بھیجے گئے تھے جہاں پر 143 کی رپورٹ میں کورونا مثبت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حالانکہ 118 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

میوات میں کورونا کے 10 نئے کیسز

کورونا کے ابتدائی دور میں یہاں بڑی تعداد میں مثبت کیسز سامنے آئے تھے جس کی وجہ سے ضلع میں کورونا وائرس سے لوگ خوف زدہ ہو گئے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں ملی مہلت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کا خوف بھی لوگوں کے دلوں سے غائب ہوتا جارہا ہے۔

میوات نوح کے قریب تقریبا 60 گاؤں میں اب تک کورونا وائرس دستک دے چکا ہے اور آج کے دن بھی میوات کے کئی بڑے گاؤں جیسے اڈبر، آکیڑہ، بھادس، اور بیواں گاؤں میں نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 مثبت کیس آنے کے بعد یہ راحت کی خبر ہے کہ ایک شخص کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوا ہے۔اس طرح اب ضلع میں صرف 7 فعال کیسز ہیں۔

اب تک 7377 سیمپل میں سے 6935 رپورٹ منفی آئی ہے اور 143 کیس مثبت آئے ہیں۔ حالانکہ بیرون ضلع کے مریضوں سمیت یہ تعداد 149 ہے۔ اب تک ضلع نوح میں 118 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور کل 272 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 282 ہو چکی ہے۔ 13 ہزار 699 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 32 ہزار 75 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 6 ہزار 170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.