شرومنی اکالی دل(ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل Sukhbir Singh Badal نےوزیراعظم کی سکیورٹی میں ہوئی چوک کے لیے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انھیں برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھبیر سنگھ بادل نےآج یہاں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہا کہ وہ کتنے عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ)نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مکمل طور پر جنگل راج ہے۔
کانگریس حکومت اور تنظیم کے درمیان کوئی تال میل نہیں اور حکومت میں موجود ہر کوئی سی ایم کی کرسی کے لیے لڑ رہا ہے۔ چنی حکومت کو ریاست میں کامیاب انتظامیہ دینے کی فکر نہیں صرف خالی اعلانات کر رہے ہیں۔چرنجیت سنگھ چنی حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نااہل افسران کو پولیس سربراہ مقرر کر رہی ہے۔ اب تک تین ڈی جی پی بدلے جا چکے ہیں۔ پولیس فورس کا پولیٹیسائز(سیاسی)کر دیا گیا ہے اور پولیس انتقامی جذبے سے کام کر رہی ہے۔ حکومت کو مفاد عامہ اور ریاستی مفاد سے کوئی سروکار نہیں، اسے صرف بادل خاندان کی شبیہ خراب کرنے کی فکر ہے۔
یو این آئی