پنجاب کے سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے کہا کہ وہ کورونا وبا کے دوران بے لوث خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے میڈیکل کالجز میں کام کررہے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ میں اضافہ کریں۔
بکرم سنگھ مجیٹھیا نے کہا کہ ریاست کے میڈیکل کالج میں کام کررہے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز سے بہت زیادہ فیس وصول کی جا رہی ہے انہیں دہلی اور ہمسایہ ریاستوں پی جی آئی چنڈی گڑھ سمیت کئی ریاستوں سے کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالج میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو ہمسایہ ریاستوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہاسٹل فیس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے ۔
بکرم سنگھ مجیٹھیا نے کہا کہ امرتسر، پٹیالہ اور فرید کوٹ کے پنجاب میڈیکل کالجز میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز سے سالانہ دو لاکھ روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ ہمسایہ ریاستوں میں صرف 20 ہزار سے 40 ہزار روپے سالانہ فیس لی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
پنجاب کے ضلع بھٹنڈا میں ٹڈیوں کا حملہ
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو ماہانہ 80 ہزار روپے کے مقابلے میں 49 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں، جبکہ پڑوسی ریاستوں کے ڈاکٹرز کو 99 ہزار ماہانہ ملتے ہیں۔
اکالی دل کے رہنما نے اس تعلق سے کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالج میں 3 سال کے لیے چھ لاکھ روپے لیے جا رہے ہیں، جبکہ پڑوسی ریاستوں میں تین سال قیام کے لئے صرف 1 لاکھ روپے لیے جاتے ہیں۔