ETV Bharat / city

پارلیمنٹری کمیٹی برائے دفاع سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ کرنا راہل کا صحیح قدم : امریندر - Parliamentary Committee

وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دفاعی امور سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سے واک آؤٹ کرنے کے فیصلے کوصحیح قرار دیا اور لوک سبھا کے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ کمیٹی کے کام کے "بے تکے " طریقے پر دھیان دیں۔

Boycott of Parliamentary Committee on Defense meeting is Rahul's right move
پارلیمنٹری کمیٹی برائے دفاع سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ کرنا راہل کا صحیح قدم : امریندر
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 3:47 PM IST

کیپٹن امریندر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ہندوستان کے تئیبں جارحانہ ہورہے ہیں اور سلامتی امور اور فوجی ضروریات پر تبادلہ خیال کرنے کے بجائے اجلاس میں جوتے اور بٹنوں کی پالش پر بات کی جارہی تھی۔

وزیر اعلی جو خود فوج میں شامل رہے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو دفاعی دستوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے وہ ان کمیٹیوں میں بیٹھے ہیں اور ہم ان سے ملک کی حفاظت کی توقع کرتے ہیں۔

موجودہ کمیٹی کے کام کرنے کے طریقے پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن امریندر نے کہا کہ سابق کانگریس صدر نے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے درست کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان میٹنگوں میں تبادلہ خیال کی سطح کو بلند کرنے کی ضرورت ہے اور اس فورم کا مقصد غیر ضروری امور پر بات کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر تبادلہ خیال ہونا چاہئے کہ سرحد پر لڑنے والوں کے لئے کیا کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:

آلو کی قیمتوں میں 81 فیصد کمی، آزاد پور منڈی میں آلو کی قیمت چار روپے

ان کے لباس خوراک اسلحہ گولہ بارود کی ضروریات کے بارے میں کیا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ راہل گاندھی اہم امور پر بولنا چاہتے تھے مگر انہیں بولنے نہیں دیا گیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.