ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں اب بازار لگنا شروع ہو گئے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بازاروں میں دکان لگانے سے کاروبار سے منسلک افراد کی زندگی پٹری پر لوٹ پائے گی؟
ضلع بدایوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک ہونا شروع ہو گیا ہے۔ یہاں کے بازاروں میں اب پھلوں و سبزیوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ مچھلی بازار میں مچھلیوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی دکانداروں نے مرچ مصالحہ کی دکانیں لگانا شروع کر دی ہیں اور سبزی فروش بھی اپنی زندگی کو پھر سے پٹری پر لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ان افراد میں سے ایک کاشتکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا 'لاک ڈاؤن کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب بھی سبزیوں کو فروخت کرنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔'
نیمبو فروخت کرنے والے ایک نوجوان نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ لاک ڈاؤن میں مشکلات رہی ہیں اور اب تک ہمارے حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں۔
بدایوں کے ان سبزی فروشوں اور بازاروں کے مشکل حالات کو حکومت اور عوام مل کر صحیح کر سکتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے وقت میں کیا واقعی ان کی حالت بہتر ہوپائے گی۔