ETV Bharat / city

رام گڑھ میں برہور کی مشتبہ موت سے علاقہ میں دہشت - برہور کی مشتبہ موت سے علاقہ میں دہشت

جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع کے مانڈو بلاک میں عام قبائل برہور کے علاقے میں ایک برہور کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد علاقہ میں کورونا کی دہشت پھیل گئی ہے۔

Terror in the area due to suspected death of Barhoor in Ramgarh
رام گڑھ میں برہور کی مشتبہ موت سے علاقہ میں دہشت
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 9:59 PM IST

ذرائع کے مطابق چالیس پچاس سالہ برہو وشنو گڑھ سے سنیچر کی صبح مغربی بوکارو کے برہور ٹولہ میں اپنے رشتہ دار کے یہاں آیا تھا۔ وہ صبح سے ہی قئے کررہا تھا، دن کے تقریباً گیارہ بجے ٹاٹا اسٹیل رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ٹی ایس آر ڈی ایس) مغربی بوکارو کو اس کی اطلاع دی گئی۔

اطلاع ملنے کے بعد ٹی ایس آرڈی ایس میڈیکل افسر ڈاکٹر ٹی بی سنگھ نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناخت اور جانچ کے ساتھ اس کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جس کے مطابق متوفی مغربی بنگال سے پہلے وشنو گڑھ آیا تھا وہاں سے سنیچر کی صبح مغربی بوکارو کے برہور ٹولہ پہنچا تھا۔

جانچ کرنے گئے ڈاکٹر کے مطابق برہو کی دل کی دھڑکن رک چکی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے موقع سے ہی مانڈو کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر (بی ڈی او) منوج کمار گپتا کو فون پر اس کی اطلاع دی۔

لاش کو مانڈو لانے کے لیے کہا گیا۔ مانڈو پہنچنے پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) کے ڈاکٹر اشوک رام نے برہور کو مردہ قرار دیتے ہوئے لاش کورونا کے ٹیسٹ کے لیے رام گڑھ بھیج دی۔

بی ڈ ی او مسٹر گپتا نے بتایا کہ برہور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رام گڑھ صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ متوفی کے ساتھ دیگر چار لوگ بھی مغربی بنگال سے وشنو گڑھ ہوتے ہوئے برہور ٹولہ آئے تھے جنہیں متوفی کے ساتھ مانڈو کے کورینٹائن مرکز بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.