ETV Bharat / city

اوریا ٹرک حادثے میں بوکارو کے سات مزدور ہلاک

author img

By

Published : May 17, 2020, 2:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے اوریا میں گزشتہ روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ضلع بوکارو کے 7 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ بوکارو کے ایم ایل اے نے ریاستی حکومت اور اترپردیش حکومت سے فی فرد دس لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوریا ٹرک حادثے میں بوکارو کے سات مزدور ہلاک
اوریا ٹرک حادثے میں بوکارو کے سات مزدور ہلاک

ریاست راجستھان سے یہ تمام مزدور ٹرک میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے بیٹھے تھے لیکن اوریا پہنچنے پر ان مزدوروں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں بوکارو کے بھی سات مزدور سوار تھے وہ سبھی ہلاک ہوگئے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ تمام مزدور راجستھان کے ماربل کی کانوں میں کام کرتے تھے۔ مرنے والوں میں سے زیادہ تر کی عمر 30 سال سے کم ہے۔

اوریا ٹرک حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدور بوکارو اسمبلی کے خیرابدہ، گوپال پور اور بابوڈھی کے رہائشی تھے۔ اس واقعے کی اطلاع پہنچتے ہی گاؤں میں مایوسی پھیل گئی۔ ہلاک شدگان کے کنبے کا رو رو کر بری حالت ہو رہی ہے انہیں یقین نہیں ہو رہا کہ اب ان کے گھر والے اس دنیا میں نہیں ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بوکارو کے ایم ایل اے برانچی نارائن نے ہلاک شدگان کی اہل خانہ سے ملاقات کر انہیں تسلی دی ۔

انہوں نے کہا کہ سب ان کے حلقے کے لوگ ہیں غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے لیے ریاستی حکومت اور اتر پردیش حکومت سے فی فرد دس لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت کی دیگر ریستوں کی طرح جھارکھنڈ کے اسٹیل سٹی بوکارو سے بھی بیشتر مزدور کمانے کی غرض سے دوسری جگہ کا سفر کرتے ہیں، لیکن اچانک ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب ان مزدوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرانا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.