ETV Bharat / city

جھارکھنڈ میں بھوک سے معذور لڑکی کی موت - جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو

جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں گزشتہ روز ایک معذور لڑکی کی بھوک سے ہلاک موت ہوگئی، قومی کمیشن برائے خواتین نے جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ کو تحقیقات کے لئے خط لکھا ہے۔

جھار کھنڈ: بھوک کے سبب لڑکی کی موت
جھار کھنڈ: بھوک کے سبب لڑکی کی موت
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 11:01 AM IST

ریاست جھار کھنڈ کے ضلع بوکارو میں ایک لڑکی کی ہلاکت کے پیش نظر قومی کمیشن برائے خواتین نے بتایا'کہ یہاں بھوک کی وجہ سے ایک معذور لڑکی کی موت ہوگئی۔ کمیشن نے اس تعلق سے تحقیقات کے لئے جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ کو خط لکھا ہے۔

  • A disabled girl passed away due to hunger in Jharkhand is an unfortunate incident. Further alleged that Panchayat have compelled them to give thumb prints that the deceased did not die due to hunger. NCW takes cognisance, wrote to Chief Secretary Sukhdev Singh for further inquiry https://t.co/AAsJ34ZYK1

    — NCW (@NCWIndia) April 9, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

این سی ڈبلیو نے ٹویٹ کیاکہ "یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، ہم نے مزید تحقیقات کے لئے چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ کو خط لکھا۔"

این سی ڈبلیو نے جھارکھنڈ جن ادھیکار مہاسبھا کے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کا جواب دیا کہ یہ ریاست میں لوگوں کے حقوق دلانے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

اس تنظیم نے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ ضلع بوکارو میں ایک کنبہ دو دنوں سے بھوک سے مر رہا ہے۔ ان کے پاس نہ راشن کارڈ ہیں اور نہ ہی کچھ کھانے کی چیزیں۔

انہوں نے بتا یا تھا کہ ایک جسمانی طور پر معذور لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی افراد فوری مدد کا بندوبست کر رہے ہیں۔لیکن طبی امداد کی ضرورت ہے۔

تنظیم نے بعد میں ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ معذور لڑکی، مینا کی موت ہوگئی ہے۔

"وہ پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھیں۔ وہ ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کے پاس راشن کارڈ نہیں تھا۔ گذشتہ دنوں ان کی بھوک کے سبب موت واقع ہو گئی۔

لیکن مقامی انتظامیہ اور پنچایت نے لڑکی کے والدین کے ذریعے ایک خط پر انگوٹھے کے نشان لگا کر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موت کا سبب بھوک نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.